پاکستان پوسٹ کے اکاونٹس قومی بچت میں منتقل کرنا مجبوری تھی‘ مراد سعید

151

اسلام آباد (صباح نیوز) وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ پاکستان پوسٹ کے اکائونٹس نیشنل سیونگز میں منتقل کرنا ہماری مجبوری تھی۔ یہ بات انہوں نے ایک انٹرویو میں کہی۔ مراد سعید نے کہا کہ پاکستان پوسٹ کے معاملات میں ایک عرصے سے بے ضابطگیاں چل رہی تھیں، جس سے اس پر ایف اے ٹی ایف نے اعتراضات کیے اور حکومت کو ان اکائونٹس کی منتقلی جیسے اقدامات اٹھانے پڑے۔ پاکستان پوسٹ میں70 سال سے ایک ہی نظام چلا آ رہا تھا۔ ادارے کے مالی معاملات ابتر تھے، ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو گرے لسٹ میں ڈالتے ہوئے جو40 اعتراضات لگائے ان میں سے 13 پاکستان پوسٹ سے متعلق تھے، ہمیں گرے لسٹ سے نکلنا تھا تو ایسے اقدامات لینا ناگزیر تھا، اس لیے سیونگ اکائونٹس کو نیشنل سیونگ کو منتقل کرنا پڑا۔