اپوزیشن جماعتیں خود انتشار کا شکار ہیں‘ شاہ محمود قریشی

139

ملتان (آن لائن) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتیں خود انتشار کا شکار ہیں‘ ن لیگ کہتی ہے سینیٹ میں پیپلز پارٹی ان کے ساتھ ہاتھ کر گئی‘ یہ لانگ مارچ کا شوق بھی پورا کرلیں‘ تحریک انصاف جنوبی پنجاب صوبے کے لیے سنجیدہ ہے‘ شہبازشریف اور بلاول کو دعوت دے دی‘ مخالفین کو عوام کا درد ہے تو ہمارا ساتھ دیں۔ ملتان میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ بلدیاتی قانون کو تمام جماعتوں نے مسترد کیا‘ چین بھی پاکستان کی طرح مقبوضہ کشمیر کو متنازع علاقہ سمجھتا ہے‘ وزیراعظم عمران خان چینی قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے‘ مستقبل کے لیے چین اور پاکستان کے درمیان تجارت سے متعلق امور، دوطرفہ تعلقات اور سی پیک کے منصوبوں پر تبادلہ خیال بھی ہوگا جبکہ وزیراعظم کے دورہ چین کا مقصد اظہار یکجہتی ہے۔