اسلام آباد (صباح نیوز) مسلم لیگ (ن) کے سیکرٹری جنرل اور سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ عدالت عظمیٰ کا جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کیس میں تفصیلی فیصلہ وزیر قانون، وزیر اعظم اور صدر مملکت کیخلاف چارج شیٹ ہے‘ مغربی جمہوریت جس کا عمران نیازی لیکچر دیتے ہیں وہاں ایسا فیصلہ آیا ہوتا تو 24 گھنٹے میں وہ سب مستعفی ہو چکے ہوتے۔ ان خیالات کا اظہار احسن اقبال نے اتوار کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ احسن اقبال نے کہا کہ حکومت کے چوتھے سال میں عوام گیس کے لیے بلک رہے ہیں اور کسان کھاد کے لیے دھکے کھا رہے ہیں‘ نااہلی اور نالائقی کا اس سے بڑا کیا ثبوت ہو سکتا ہے۔