مہنگائی نے غریب عوام کا جینا محال کر دیا

445

خالق نگر: پاکستان مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ لاہورڈویژن کے نائب صدرچودھری شاہدعلی خاں نے کہا ہے کہ موجود ہ حکومت نے جس طرح غریب عوام پر ظلم کی انتہا کردی ہے اب وقت آگیا ہے کہ عوام نالائق حکمرانوں کے خلاف باہر نکلیں عوام کش پالیسیوں کی وجہ سے غریب قوم آج خودکشیوں پر مجبور ہو چکی ہے، انہوں نے کہا کہ مہنگائی نے عوام کا جینا محال کر دیا ہے، حکومت ہر محاذ پر ناکام ہو چکی ہے ،تبدیلی سرکار کو اپنی ناکامی تسلیم کرتے ہوئے گھر چلے جانا چاہیئے۔

چودھری شاہدعلی خاں نے کہا کہ عوام مہنگائی سے بلبلا اٹھے انہیں تقاریر کی نہیں روٹی کپڑے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے غریب کا جینا محال کر دیا ہے اب عوام فیصلہ کر چکے، عوام اب ان سے جان چھڑوانا چاہتی ہے آنے والا وقت مسلم لیگ (ن) کا ہے،حکومت کا اداروں اور مافیا کے کنٹرول نہ کرنے کی سزا غریب عوام بھگت رہی ہے۔

چودھری شاہدعلی خاں نے کہا کہ مافیا کے ہاتھوں یرغمال حکومت کی بے بسی کے نتائج غریب عوام بھگت رہی ہے، بد قسمتی سے پوری دنیا میں کرپشن کے ریکارڈبنا کر ملک کی جگ ہنسائی کی گئی جبکہ حکمران طبقہ اپنی ناکامیاں اپوزیشن پر ڈال کر سب اچھا کی رٹ لگا رہے ہیںعوام کےلئے کوئی بہتری کی امید نہیں۔