لاہور: اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے مارکیٹ سے بخار کی دوا غائب ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی حکومت لوگوں کو ریلیف دینے کی بجائے تکلیف دے رہی ہے، ادویات کی قیمتوں میں پہلے ہی پانچ سو فیصد تک اضافہ ہو چکا ہے۔
اتوار کو اپنے ایک بیان میں حمزہ شہباز نے کہا کہ کورونا کا زور بڑھتے ہی مارکیٹ سے دوا غائب ہو گئی ہے، وفاقی حکومت لوگوں کو ریلیف دینے کی بجائے تکلیف دے رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ادویات کی قیمتوں میں پہلے ہی پانچ سو فیصد تک اضافہ ہو چکا ہے، لوگ کھاد، چینی اور ادویات کےلئے مارے مارے پھر رہے ہیں۔