اسلام آباد(صباح نیوز)پنجاب حکومت نے ریور راوی پروجیکٹ کو غیر قانونی قرار دینے کے فیصلے کو عدالت عظمیٰ میں چیلنج کردیا۔پنجاب حکومت نے عدالت عظمیٰ میں روڈا پروجیکٹ فیصلے کے خلاف اپیل میں متفرق درخواست دائر کر دی۔ کیس کے تفصیلی فیصلے میں پروجیکٹ کالعدم کرنے کے خلاف اضافی جوازکے ساتھ متفرق درخواست دائر کی گئی۔پنجاب حکومت نے
درخواست میں موقف اپنایا کہ مفاد عامہ کی درخواست میں ریور راوی پروجیکٹ کو غیر قانونی قرار دیا گیا، پنجاب حکومت کو درخواست میں فریق نہیں بنایا گیا، تمام قواعد و ضوابط پورے کر کے منصوبہ شروع کیا گیا۔ استدعا ہے کہ عدالت عظمیٰ ریور راوی پروجیکٹ سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے۔