سکھر (نمائندہ جسارت) اینٹی کرپشن ٹیم کی بڑی کارروائی، محکمہ زراعت کے ورکشاپ پر چھاپا، خراب حالت میں موجود ہیوی مشینری کے فیول کی مد میں کروڑوں روپے کی کرپشن کا انکشاف ہوا ہے، چھاپے کے دوران عملہ فرار ہوگیا،اینٹی کرپشن حکام کے مطابق 2020 اور 2021 کا ریکارڈ تحویل میں لے لیا گیا، خراب مشینری کی مرمت کی مد میں بھی سرکاری خزانے کو نقصان پہنچایا گیا، معاملے کی تفتیش شروع کردی گئی۔