نواز شریف سے ڈیل کی باتیں بے بنیاد ہیں‘قاسم سوری

395

کوئٹہ(آن لائن)ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی و تحریک انصاف بلوچستان کے صدر قاسم خان سوری نے کہاہے کہ وزیراعلیٰ کی تبدیلی باپ پارٹی کا اندرونی معاملہ ہے، پی ٹی آئی نے پہلے بھی اکثریت کاساتھ دیاآئندہ بھی ساتھ دے گی ،سردار یار محمدرند ہمارے مرکزی رہنما اور وفاقی سطح پر معاون خصوصی کا عہدہ بھی ہے،اگر ان کی ناراضی ہے تو وزیر اعظم سے ملیں، تحریک انصاف وزیر اعلیٰ بلوچستان قدوس بزنجو کے ساتھ ہے اور کوشش ہو گی کہ بلوچستان کے عوام کو ریلیف فراہم کریں،نواز شریف کے ساتھ ڈیل کی باتیں بے بنیاد ہیں،پاکستان کے مفاد میں ساری قانون سازی ہو رہی ہے،19ویں صدی کے قوانین کو تبدیل کیا جارہا ہے۔