پاک فوج کے جوانوں کی شہادتیں ملکی سلامتی کے لئے قربانیوں کا تسلسل ہے، مرتضیٰ لون

254

لاہور:تحریک انصاف کی مرکزی رہنما سابق اےم پی اے مرتضیٰ لون نے کہاہے کہ بلو چستان میں دہشت گردوں کی کارروائی بزدلانہ حرکت ہے شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،پاک فوج کے جوانوں کی شہادتیں ملکی سلامتی کے لئے دی جانے والی عظیم قربانیوں کا تسلسل ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں دہشت گردوں کا سیکورٹی چیک پوسٹ پر حملہ بزدلانہ حرکت ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے انہوں نے مزید کہا کہ افوا ج پاکستان اور دیگر سیکورٹی فورسز نے بہادری اور جراًت کے ساتھ دہشت گردوں کا مقابلہ کیا اور انہیں کیفر کردار تک پہنچایا ۔