کیا فواد چوہدری نے مشرف کے لہجے میں بلوچوں کو دھمکایا؟

347

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ بلوچستان میں جو معاملہ چل رہا ہے  وہ سازش ہے ،جو کہہ رہا ہے گیس نہیں مل رہی اسکو گولی ماردیں گے ، جو کہہ رہا ہے کہ ہمیں سڑک نہیں ملی اسکو گولی ماردیں گے،ہم نے پہلے بھی دشمنوں کو ناکوں چنے چبوائے ہیں ،ہمارے جوانوں کا اک قطرہ خون بھی رائیگاں نہیں جائے گا.وہ جہلم میں نیوزکانفرنس سے خطاب کررہے تھے.

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں بالکل ٹوٹی پھوٹی معیشت ملی تھی ،اسحاق ڈار اینڈ کمپنی نے جس طرح ملک کو لوٹا ہم نہیں بھول سکتے، اب ملی معیشت درست سمت کی طرف گامزان ہے ،وزیر اعظم کا دورہ چین معیشت کے لیے اچھا ثابت ہوگا،  اپوزیشن کی جہاں نام نہاد اکثریت تھی وہاں بھی شکست کھائی، یہ ملک مریم اور بلاول کے حوالے نہیں کیا جاسکتا .