بلاول زرداری کو شرم آنی چاہئے،خواتین پر پولیس کا ظلم نظر نہیں آیا،فیصل سبزواری

339

متحدہ قومی موومنٹ کے مرکزی رہنما ء فیصل سبزواری نے کہا ہے کہ ایم کیوایم کی ماؤں بہنوں پر تشدد ہواتو بلاول زرداری اور بختاور خاموش رہتے ہیں،ان کو شرم آنی چاہئے ،خواتین پر پولیس کا ظلم نظر نہیں آیا۔

ایم کیو ایم رہنما کا کہناتھا کہ سڑک ہم نے نہیں جعلی اور متعصب پولیس نے بند کی تھی، خواتین آنسو گیس، لاٹھی چارج اور تعصب کے سامنے ڈٹی رہیں۔یہ باتیں انہوں نےکلفٹن میں تین تلوار کے مقام پر ہونے والے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔

فیصل سبزواری کا کہنا تھا کہ کالا بلدیاتی قانون اس صوبے میں موجود ہے، مائیں بہنیں 3دن پہلے پرامن طریقے سے سڑکوں پر نکلیں۔وزیراعلیٰ سندھ کی متعصب پولیس نیگاڑیوں پر بھی ڈنڈے مار کر ان کے شیشے توڑے، شرم آنی چاہیے پیپلز پارٹی کو کہ بلاول زرداری انسانی حقوق کمیٹی کے چیئرمین ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک میں ایک پتہ بھی گرے تو بلاول کا ٹوئٹ آجاتا ہے لیکن جب پولیس خواتین پر ظلم کررہی تھی تو تم اورانسانی حقوق کی کمیٹی خاموش تھی جو کچھ ہوا وہ بلاول کی پالیسی کے تحت ہوا۔