بدر جعفری کرکٹ ،نیو سنگم اور پاک فلیگ کی فتح

135

کراچی(اسٹاف رپورٹر) بدر جعفری انوی ٹیشن کرکٹ ٹورنامنٹ میں مزید2 میچوں کے فیصلے ہوگئے ۔ٹی ایم سی کرکٹ گرائونڈ پر کھیلے گئے پہلے میچ میں نیو سنگم کرکٹ کلب نے منٹگمری جمخانہ کو 93 رنز سے شکست دیدی ۔نیو سنگم کرکٹ کلب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 40 اوورز میں8 وکٹوں کے نقصان پر 271 رنز اسکورکیے غضنفر یار غنی نے سنچری 113 رنز بنائے ۔ ہدف کے تعاقب میں منٹگمری جمخانہ کی ٹیم 29.4 اوورز میں 178 رنز بناکر آئوٹ ہوگئی شاہد اسلم کے 48 رنزرائیگاں گئے ۔ ٹی ایم سی کرکٹ گرائونڈ پر کھیلے گئے دوسرے میچ میں پاک فلیگ کرکٹ کلب نے دائود اسپورٹس کولٹس کو8 وکٹوں سے شکست دیدی ۔داود اسپورٹس کولٹس کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 40 اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 215 رنز اسکورکیے انیب انور نے 55 رنزبنائے۔جواب میں پاک فلیگ کرکٹ کلب نے شعیب شاکر کی جارحانہ سنچری کی بدولت دائود اسپورٹس کولٹس کو باآسانی 8 وکٹوں سے شکست دیدی شعیب شاکر نے 139 ناقابل شکست رنز اسکور کیے۔ مغیز نے 48 رنزبنائے۔