اے لیول کالجز کرکٹ ٹورنامنٹ سیڈر کالج نے جیت لیا

186

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسکول اسپورٹس اولمپک کے زیر اہتمام منعقدہ کراچی اسکول گیمز اے لیول کالجز کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل سیڈر کالج نے جیت لیا ۔فائنل میں نکسر کالج کو 7 وکٹوں سے شکست ۔فائنل میں پہلے کھیلتے ہوئے نکسر کالج نے 114رنز بنائے ۔سیڈر کالج کی جانب سے شارم نقوی نے تین وکٹیں حاصل کیں ۔جواب میں فاتح سیڈر کالج نے 3 وکٹوں پر ہدف حاصل کر لیا احمد آصف نے42،عبدالرحمان نے29اور معاذ خرم نے 18رنز اسکورکیے ۔احمد آصف کو مین آف دی فائنل قرار دیا گیا ۔نکسر کالج کے عبدالرحمان نیازی کو ٹورنامنٹ کا بہترین بیٹر ،حبیب پبلک اسکول کے علی سیف کو بہترین بولر اور سیڈر کالج کے معاذ خرم کو پلیئر آف دی ٹورنامنٹ قرار دیا گیا۔