ٹھٹھہ: ترقی پسند پارٹی اسٹوڈنٹس فیڈریشن کی ریلی

142

ٹھٹھہ (نمائندہ جسارت) ٹنڈوالہیار میں شرپسندوں کی جانب سے توڑ پھوڑ کرنے والے واقعے کے خلاف ترقی پسند پارٹی اسٹوڈنٹس فیڈریشن ٹھٹھہ کی جانب سے مکلی پارک سے نیشنل پریس کلب ٹھٹھہ تک احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت ستاف کے رہنما بشیرجوکھیو، عزیزسومرو، مظہر سموںودیگر نے کی۔ اس موقع پر ستاف کے کارکنان نے پلے کارڈ اور پارٹی پرچم اُٹھاکر دہشت گردوں کے خلاف سخت نعرے بازی کی اور کہا کہ سندھ کے پرامن شہروں میں لسانیت کی ہوا دی جا رہی ہے، حکومت سندھ لسانیت کی ہوا کو روکنے میں ناکام ہوگئی ہے ۔ٹنڈوالہیار میں شرپسندوں کے توڑ پھوڑ میں ہونے والے نقصان کا ازالہ کیا جائے اور ملوث دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔