بیجنگ(اے پی پی):چین کی2021 میں ٹھوس مصنوعات کی آن لائن خوردہ فروخت پہلی بار 10 ٹریلین یوآن سے تجاوز کر گئی۔چینی ریڈیو کے مطابق گزشتہ سال چین کی آن لائن خوردہ فروخت 13.1 ٹریلین یوآن تک پہنچ چکی ہے، جس میں ٹھوس مصنوعات کی آن لائن خوردہ فروخت پہلی بار 10 ٹریلین یوآن سے تجاوز کرتے ہوئے 10.8 ٹریلین یوآن تک پہنچ چکی ہے۔