جلد الیکشن ہونگے، نواز شریف وزیراعظم بنیں گے، کیپٹن صفدر

92

لاہور (آئی این پی) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے دعویٰ کیا ہے کہ بہت جلد الیکشن ہوں گے اور نواز شریف وزیراعظم بنیں گے،جمعہ کولاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کیپٹن صفدر نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) بہت جلد معاملات کو نئے انتخابات کی جانب لے جارہی ہے اور بہت جلد عام انتخابات کا اعلان ہوجائے گا۔