گیلانی نے سرکاری ووٹوں سے منتخب ہونے کا حق اداکردیا، شاہ محمود

145

اسلام آباد (این این آئی)وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمودقریشی نے سینیٹ میں قائد حزب اختلاف یوسف رضا گیلانی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاہے کہ یوسف رضا گیلانی نے حق ادا کردیا کہ جب سرکاری ووٹوں سے قائد حزب اختلاف منتخب ہوں تو نتائج اچھے نکلتے ۔اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ اپوزیشن کے دعوؤں کی قلعی کھلتی جارہی ہے ، سینیٹ میں اکثریت کے باوجود شکست کھانے سے عددی اکثریت کی قلعی کھل گئی ۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھاکہ آپ نے دیکھ لیا کہ اتنے اہم بل پر اپوزیشن لیڈرنے جو ہمیں شکریے کا موقع دیا اس پر اپوزیشن اتحاد کی اصلیت سامنے آگئی، اپوزیشن اپنے لوگوں کو حوصلہ دینے کے لیے دعوے کرتی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ اپویشن میں دم خم نہیں ہے ،ہماری حکومت کو مہنگائی کے چیلنج کا سامنا ہے ، اگر ہم نے اس پر قابوپالیا تو ہم سرخرو ہوکرنکلیں گے ۔