حیدرآباد،شہید بینظیر بھٹو صاف پانی منصوبے کے ملازمین تنخواہ سے محروم

117

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) شہید بے نظیر بھٹو صاف پانی منصوبہ سندھ کے ملازمین نے 13ماہ سے تنخواہ اور ملازمتوں پر مستقل نہ کرنے کے خلاف پریس کلب کے سامنے یار محمد نظامانی، منصور خاص خیلی، مقیم شیخ ودیگر نے احتجاج کرتے ہوئے کہاکہ سندھ حکومت نے2012میں شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی کے لیے شہید بے نظیر بھٹو صاف پانی کا منصوبہ شروع کیا جسے پاک اوسس نامی نجی کمپنی کو دے دیا گیا پاک اوسس کمپنی نے فنڈ نہ ہونے کو جواز بنا کر تنخواہ بند کردی،جس کے بعد نجی ٹھیکیدار کے حوالے کر دیا گیا اس نے بھی رقم نہ ہونے کو جواز بناکر 13ماہ کی تنخواہ ہضم کرلی جس کے سبب ہم فاقہ کشی پر مجبور ہیں۔ انہوںنے کہاکہ نوکریوں پر مستقل نہ کرنے کے باعث ہمارا مستقبل داؤ پر لگ گیا ہے۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ سندھ، ڈپٹی کمشنر حیدرآباد سے اپیل کی قاسم آباد حیدرآباد تعلقہ دیہی کے آر او پلانٹ آپریٹرز کو تنخواہوں کی عدم ادائیگی کا فوری نوٹس لے کر تنخواہیں دلائی جائیں۔