کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کی مرکزی اطلاعات سیکرٹری و رکن قومی اسمبلی شازیہ عطا مری نے کہا ہے کہ کل ایم کیو ایم کی جانب سے وزیر اعلیٰ ہاؤس کے سامنے واقعہ پر بہت افسوس ہوا ہے اورپرْامن احتجاج سب کا آئینی وجمہوری حق ہے۔ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی احتجاج کے جمہوری حق کو ہمیشہ استعمال کرتی آئی ہے،ایم کیوایم کو چاہیے کہ امن خراب نہ کرے مذاکرات پرتوجہ دے۔