پی ایس ایل کی وجہ سے ایم کیوایم ریلی کیخلاف ایکشن لیا، سندھ حکومت

228

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ کے وزیر اطلاعات و محنت سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ پی ایس ایل کی وجہ سے ایم کیوایم ریلی کے خلاف ایکشن لیا۔جمعرات کو سندھ اسمبلی کے کمیٹی روم میں پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکرٹری وقار مہدی اور علی راشد کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ان کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم لسانیت کی طرف شہرکو دھکیلناچاہتی ہے،کئی روز سے آفاق احمد، خالد مقبول،عامرخان اوروسیم اخترکے جوبیانات آرہے ہیں وہ اس کا ثبوت ہیں۔ سعید غنی نے کہا کہ وزیر اعلی ہائوس کے باہر ہونے والا واقعہ ایک ناپسندید واقع تھالیکن ہمارے پاس دوسرا کوئی آپشن نہ تھا کہ ہم ملکی سالمیت اور ملک کے وقار کو عالمی سطح پر بدنام ہونے سے بچا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کے احتجاج کے حامی ہیں لیکن جو وزیراعلیٰ ہاؤس کے باہر ہواوہ ایک سوچا سمجھا منصوبہ تھا، جس سے پی ایس ایل کی ٹیموں جس میں غیرملکیکھلاڑی بھی ہیں ان پر منفی اثرات مرتب ہوں، گزشتہ روز کے واقعہ سے ٹیمیں پریکٹس پر بھی نہیں جاسکی تھی۔ سعید غنی نے کہا کہ نامعلوم کا سب کو معلوم ہے کہ وہ ایم کیو ایم ہے لیکن وہ دن چلے گئے جب وہ چٹکی بجاتے اور سب بند ہوجاتا تھا، گھروں پر جاکر احتجاج کی روایت نہ ڈالی جائے، گھر صرف ایک پارٹی کے قیادت کے نہیں تمام پارٹیوں کی قیادتوں کے بھی ہیں۔صوبائی وزیراکا کہنا تھاکہ ایم کیو ایم کارکن کی ہلاکت پولیس تشدد سے نہیں ہارٹ اٹیک سے ہوئی اور کارکن اسلم خان کے پوسٹ مارٹم کی اجازت دی جائے،سچ سامنے آجائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم کے رکن صوبائی اسمبلی صداقت حسین نے پولیس اہلکاروں پر تشدد کیا، 4,5افراد کے ہمراہ پولیس پر ڈنڈے برسائے ، جس پر پولیس نے جواب دیا۔