جمعیت علماءاسلام کے قائد پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سندھ اور بلوچستان میں پارٹی سرگرمیاں تیز کرنے کیلئے متحرک ہوئے ۔
جمعیت علماءاسلام کی تیزی کے ساتھ مقبولیت سندھ بلوچستان کی اہم شخصیات کو جمعیت علماءاسلام میں شمولیت کاامکان ہے ۔تفصیلات کے مطابق جمعیت علماءاسلام کے قائد و پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان 6 روزہ جماعتی دورے پر سندھ اور بلوچستان کیلئے روانہ ہوں گے۔ سربراہ پی ڈی ایم کراچی میں صوبائی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے، جے یوآئی سندھ کی مجلس عمومی کے اجلاس میں شریک ہوں گے۔ مولانا فضل الرحمان 29 جنوری کو حب چوکی میں بڑے اجتماع سے خطاب کریں گے، 30 جنوری کو کراچی میں دو مقامات پر بڑے اجتماعات سے بھی خطاب کریں گے۔ 30 جنوری کو کراچی سے کوئٹہ پہنچے گیں ،31 جنوری کو چمن میں بڑے اجتماع سے خطاب کریں گے، 31 جنوری کو چمن سے کوئٹہ پہنچیں گے، کوئٹہ میں صوبائی جماعت سے ملاقاتیں کریں گے۔
مولانا فضل الرحمٰن کی کوئٹہ میں موجودگی کے دوران سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب محمد اسلم رئیسانی سمیت صوبے کی اہم شخصیات جمعیت میں شمولیت کا اعلان کریں گی،اس کے علاوہ مولانا فضل الرحمان کوئٹہ میں بھی اجتماعات سے خطاب کریں گے، اس کے بعد 2 فروری کو کوئٹہ سے اسلام آباد پہنچیں گے۔ جمعیت علماءاسلام کے قائد و پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا دورہ سندھ بلوچستان اہمیت اختیار کرگیا، چھ روزہ دورےکو اہم قرار دیا جارہا ہے، قائد جمعیت علماء اسلام کے سندھ وبلوچستان کے دور رس نتائج برآمد ہونگے۔