سکھر(نمائندہ جسارت)ریلوے میں امیدواروں کو جوائننگ آرڈرز نہ ملنے کا معاملہ ،عدالت عالیہ نے فیصلہ محفوظ کرلیا،سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ نے محکمہ ریلوے سکھر ڈویژن میں جوائننگ آرڈر نہ ملنے کے خلاف 6 سو سے زائد امیدواروں کی جانب سے دائر پٹیشن کی سماعت کی سماعت کے دوران درخواست گزاروں کے وکلا نے عدالت کو بتایا کہ ان کے موکلین نے دو سال قبل محکمہ ریلوے میں بھرتی کے لیے انٹرویوز اور ٹیسٹ دیے تھے جس میں وہ کامیاب بھی ہوئے لیکن دو سال کا عرصہ گزرجانے کے باوجود ان کو جوائننگ آرڈر نہیں دیے جارہے ہیں جبکہ ریلوے کے دیگر ڈویژنوں میں تو امیدواروں کو جوائننگ آرڈر تو دے دیے گئے ہیں لیکن سکھر ڈویژن کے امیدواروں کو محروم رکھ کر ان کے ساتھ زیادتی کی جارہی ہے ،عدالت عالیہ ان کے ساتھ انصاف کرے عدالت عالیہ نے پٹیشنروں کے وکلا کے دلائل کے بعد عدالت عالیہ نے فیصلہ محفوظ کرلیا سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی سماعت کے دوران محکمہ ریلوے کے وکیل نے بھی دلائل دیے۔