سکھر (نمائندہ جسارت) محبوب گوٹھ کے رہائشی ایوب مہر نے سکھر پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 1991ء میں تعلقہ نیا سکھر میں سروے نمبر 404 اور 405 زمین خریدی تھی، جس کے ریکارڈ میں تعلقہ نیا سکھر کے بعض ریونیو افسران نے ہیر پھیر کردی ہے اور ریکارڈ میں میری ذات مہر سے تبدیل کرکے پیرزادہ لکھ دی گئی ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ ریونیو افسران نے رشوت لیکر جان بوجھ کر میری زمین کا ریکارڈ تبدیل کیا ہے، طویل عرصے سے ریکارڈ کی درستگی کیلیے کوششیں کررہا ہوں مگر مجھے انصاف فراہم نہیں کیا جارہا۔اعلی حکام سے اپیل ہے کہ نوٹس لیکر زمین کا ریکارڈ درست کیا جائے اور ملوث افسران کیخلاف کارروائی کی جائے۔