صدارتی نظام اور ایمر جنسی کا معاملہ کابینہ میں نہیںآیا، شیخ رشید

180

راولپنڈی( آن لائن) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ صدراتی نظام اور ایمر جنسی کا معاملہ کابینہ میں نہیںآیا ، حکومت اور اسٹیبلشمنٹ ایک پیچ پر ہیں،اپوزیشن 23مارچ کو اسلام آباد آکر اپنا شوق پورا کر لے ۔ بدھ کوراولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھاکہ مولانافضل الرحمن کے بیانات غیر ذمے دارانہ ہیں، عمران کی خوش قسمتی ہے اسے نا اہل اور لائق اپوزیشن ملی ہے، عمران خان سڑکوں پر آیا تو واقعی خطرناک ہو گا ۔