طورخم اور چمن سرحد پر جدید ترین کسٹمز ہائوسز کے قیام کا اعلان

254

پشاور(صباح نیوز) چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)ڈاکٹرمحمد اشفاق احمد نے طورخم اور چمن بارڈر پر جدید ترین کسٹمز ہائوسز کے قیام کا اعلان کردیا۔عالمی کسٹمز ڈے کے موقع پر پشاور میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ سب قانون کے مطابق اپنا ٹیکس جمع کرائیں ورنہ قانون حرکت میں آئے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ضمنی مالیاتی بل میں کوئی نیا ٹیکس عاید نہیں کیا گیا،وصولیوں میں اضافے کے لیے اقدامات کررہے ہیں، طور خم اور چمن بارڈر پر جدید ترین کسٹمز ہائوس قائم کرنے جارہے ہیں، جن کی مدد سے سی پیک کو سینٹرل ایشیا سے لنک کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ قانون کے تحت ایف بی آر کے پاس اختیار ہے جو پی او ایس پر عمل نہیں کرے گا اسے بند کردیا جائے گا۔انہوںنے کہا کہ ڈیجٹلائزیشن سے مسائل حل کرنے میں مدد ملے گی ۔