پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما سینیٹر قر العین مری نے کہا ہے کہ صحت کارڈ پی ٹی آئی کا ایک کروڑ نوکریوں کی طرح فلاپ ڈرامہ ہے۔ پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے سینیٹر قر العین مری نے کہا کہ صحت کارڈ نہ کورونا نہ ڈینگی اور نہ ہی اوپی ڈی کا خرچہ برداشت کرے گا، پی ٹی آئی لوگوں کو بے وقوف بنانا بند کرے۔ سینیٹر قر العین مری کا کہنا تھا کہ صحت کارڈ اگر اوپی ڈی کے بغیر صرف 10 لاکھ تک کا فائدہ دیتا ہے تو سندھ حکومت سنگین بیماریوں کے علاج میں 50 لاکھ تک کا بھی خرچہ ہو تو کوئی حد نہیں لگاتی۔