صوبائی حکومت کے احکامات پر ضلعی انتظامیہ کا ڈپٹی کمشنر رضاکار فورس(خواتین ونگ) کی زیر نگرانی خواتین کیلئے پہلی بار ریونیو دربار اور کھلی کچہری کا انعقادصوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ نوشہرہ نے خواتین کے لئے پہلی بار ریونیو دربار اور کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ ریونیو دربار اور کھلی کچہری ڈپٹی کمشنر نوشہرہ رضاکار فورس (خواتین ونگ) کی زیر نگرانی گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نمبر 1پبی میں منعقد کیا گیا۔ خواتین کیلئے کھلی کچہری اور ریونیو دربار میں ڈپٹی کمشنرنوشہرہ میر رضاء اوزگن نے خود شرکت کی تاکہ اپنی موجودگی میں خواتین کے مسائل متعلقہ حکام کی موجودگی میں سن سکیں۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلیننگ نوشہرہ میڈم قراۃ العین وزیر مس قرۃ العین وزیر نے خصوصی طور پر شرکت کی۔کھلی کچہری اور ریونیو دربار میں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر پبی محمد شفیق خان، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو, ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر شبیر خان, اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادرا پبی,اسسٹنٹ ڈائریکٹر احساس پروگرام,ڈپٹی کمشنر نوشہرہ رضاکار فورس کی میڈم سیماء بابر, ٹی ایم او پبی اخلاق حسین, محکمہ تعلیم زنانہ اور مردانہ کے نمائندوں, لوکل گورنمنٹ کے افسران اور سیکرٹریز صاحبان, نوشہرہ پولیس کے نمائندوں, تحصیلدارپبی, ماتحت محکموں کے افسران,پٹواریان, حالیہ بلدیاتی انتخابات میں منتخب خواتین ممبرز,اورتحصیل پبی اور آس پاس علاقوں کے خواتین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔کھلی کچہری اورریونیو دربارمیں مقامی خواتین نے ڈپٹی کمشنر نوشہرہ کی موجودگی میں اپنے مسائل کے بارے میں متعلقہ حکام کو آگاہ کیا۔ زیادہ تر مسائل صفائی, بجلی گیس لوڈشیڈنگ, احساس پروگرام, انتقالات,رجسٹری, ڈومیسائل اور پیدائش, نکاح اندراج, شناختی کارڈ کے مسائل,صفائی کے مسائل شامل تھے۔تھے ڈپٹی کمشنر نے تمام ماتحت محکموں کے افسران کو خواتین کے شکایات اوردرپیش مسائل کے فوری حل کے لیے احکامات جاری کیں۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نوشہرہ میر رضاء اوزگن کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں انتظامیہ اور عوام کے درمیان فاصلے کو بالکل ختم کیاجارہا ہے اورضلع نوشہرہ میں انتظامیہ کی زیرانتظام ہفتہ وار بنیادوں پر نوشہرہ کی تحصیلوں میں کھلی کچہریوں اور ریونیو درباروں کا انعقاد کیاجارہا ہے کھلی کچہری اور ریونیو دربار صرف خواتین کیلئے انعقاد کا مقصد بھی یہ تھاکہ خواتین کیلئے بھی اس طرح کی فورم کا انعقاد کیا جاسکے جہاں صرف خواتین ہی اپنی شکایات اور مسائل انتظامیہ اور حکومت کو پہنچائیں تاکہ جو خواتین سرکاری دفاتر تک نہیں جاسکتی یا وہ ڈپٹی کمشنر کے دفتر نہیں پہنچ سکتی ان کیلئے یہ موقع فراہم کیا جاسکے اور ڈپٹی کمشنر کی موجودگی میں اپنے مسائل اور شکایات متعلقہ حکام کو پہنچائے۔ اس موقع پرمقامی خواتین اور منتخب خواتین نمائندوں نے ضلعی انتظامیہ نوشہرہ کی جانب سے خواتین کیلئے ریونیو دربار اورکھلی کچہری کے انعقاد پر ڈپٹی کمشنر نوشہرہ اور دیگر محکموں کا شکریہ ادا کیا۔