فیصل آباد میں پاور لومز مالکان نے حکومت کو بڑے پیمانے پر احتجاج کی دھمکی دیدی ہے۔فیصل آباد میں پاور لومز کا بحران بتدریج گھمبیر ہوتا جا رہا ہے، فیکٹری مالکان 34روپے فی یونٹ والی بجلی اور دھاگے کی زیادہ قیمتوں کی وجہ سے فیکڑیاں بند کرنے پر مجبور ہو رہے ہیں۔لومز مالکان کا کہنا ہے کہ گزشتہ دو ماہ کے دوران پاور لومزکے لیے بجلی اور دھاگے کی قیمتیں بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں اور فیکٹریاں پیداواری لاگت کے باعث بند ہونے لگی ہیں۔درپیش بحران کو مزید سنگینی سے بچانے کے لیے لومز اوونرز ایسوسی ایشن نے سڑکوں پر آنے کا اعلان کیا ہے۔پاور لومز مالکان کا کہنا ہے کہ ہم ایک بہت بڑی ریلی نکالیں گے جس میں حکومت کو بتائیں گے کہ آپ کے معیشت کی بہتری کے دعوے سارے ٹھس ہیں اور اس وقت فیصل آباد میں انڈسٹری بند ہو رہی ہے۔پاور لومز سیکٹر نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مہنگی بجلی اور دھاگے کی مصنوعی مہنگائی کا سدباب کر کے پاور لومز کو بحران سے نکالا جائے۔