پی ڈی ایم شوق پورا کرلے، نقصان انہی کا ہوگا، شیخ رشید

206

اسلا م آباد (صباح نیوز) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے پی ڈی ایم کے23 مارچ کو اسلام آباد کی جانب مہنگائی مارچ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ لوگ اپنی ضد پوری کر لیں، نقصان انہی کا ہوگا ہم قانون کی عملداری کو یقینی بنائیں گے۔ایک نجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ ضد میں پی ڈی ایم کا نقصان ہے یہ 23مارچ کو اسلام آباد آکر اپنا شوق پورا کر لیں ہم قانون کی عملداری یقینی بنائیں گے اور ان کے رویے کو دیکھ کر قدم اٹھائیں گے۔شیخ رشید نے کہا کہ ہمارا کام ان کو سمجھانا تھا یہ اپنی ضد پوری کر کے دیکھ لیں ناکامی پی ڈی ایم کا مقدر ہوگی قوم کو پتا ہے کہ 23 مارچ کتنا اہم دن ہے غیرملکی مہمانوں کی سیکورٹی کو یقینی بنانا ہماری ذمے داری ہے۔وفاقی وزیر نے پسِ پردہ ڈیل کے تاثر کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کوئی ایسی بات نہیں جو پردے کے پیچھے ہو‘ چوک اور چوراہے میں ان کو سمجھایا کہ 23مارچ سے4 دن پہلے یابعدمیں آئیں‘ ہم قانون کے دائرے میں رہ کراپنی ذمے د اری پوری کریں گے۔