ایران نے ایک کروڑ 80لاکھ ڈالر اقوام متحدہ کو ادا کردیے

330
یوکرین حملے کا ذمہ دار امریکا ہے، مغرب یوکرین سے عبرت حاصل کرے، ایران

نیویارک (انٹرنیشنل ڈیسک) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں ووٹنگ کے حق کے لیے ایران نے اپنے حصے کے قرض کا کچھ حصہ ادا کردیا ہے۔ نیویارک میں اقوام متحدہ کے کوارٹر کے مطابق تہران حکومت نے عالمی ادارے کو ایک کروڑ 80لاکھ امریکی ڈالر سے زائد رقم ادا کی ہے۔ اقوام متحدہ کے قوانین کے مطابق اگر رکن ممالک کم از کم اپنی رکنیت کی فیس کے برابر قرضہ 2سال تک ادا نہیں کرتے تو وہ جنرل اسمبلی میں اپنا ووٹنگ کا حق کھو دیں گے۔ رواں ماہ کے آغاز میں ایران، وینزویلا اور کئی دیگر چھوٹے ممالک کا رائے دہی کے حقوق معطل کر دیے گئے تھے۔