اسلام آباد (صباح نیوز) وزیراعظم عمران خان آئندہ ماہ فروری کے پہلے ہفتے میں چین کا دورہ کریں گے۔ دورہ چین میں 5 وزرا کپتان کے ساتھ جائیں گے، وزیراعظم نے وزرا کو دورہ چین سے متعلق ہدایت دے دیں۔ وزیراعظم متعلقہ وزرا سے وزارتوں کے بارے میں اہم بریفنگ لیں گے۔عمران خان نے کہا کہ اہم دورہ ہے چین جانے والے وزرا کورونا سے متعلق احتیاط برتیں، دورہ چین میں مفاہمتی یادداشتوں، منصوبوں سے متعلق مکمل تیاری کریں۔ عمران خان چینی صدر شی جن پنگ، وزیراعظم لی کی چیانگ اور دیگر اہم رہنمائوں سے ملاقات کریں گے۔ذرائع کے مطابق دونوں ممالک میں اعلیٰ سطحی مذاکرات ہوں گے، وزیراعظم چینی تاجر برادری اور صنعتکاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیں گے۔