کوئٹہ(نمائندہ جسارت )ایف آئی اے نے کوئٹہ میں غیر قانونی حوالہ ہنڈی اور کالے دھن کی بیرون ملک منتقلی میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق خفیہ اطلاع ملی تھی کہ کوئٹہ میں حوالہ ہنڈی کی غیرقانونی سرگرمیاں ہورہی ہیں جس پر ایف آئی اے کی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم ہدایت اللہ کو گرفتار کرلیا۔ کارروائی کے دوران ملزم سے833 ملین روپے ، موبائل فونز اور دیگرسامان بھی برآمد ہوا ہے، ملزم ہدایت اللہ کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے ۔