عمران خان کو آر ٹی ایس سسٹم بٹھا کر بیساکھیوں کے ذریعے لایا گیا، مریم اورنگزیب

194

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ٓار ٹی ایس کو بٹھا کر عمران خان کو لایا گیا اور اب   عمران خان کرسی چھین جانے کے خوف میں مبتلا ہیںان کو پتا چل چکا ہے اب ان کے گھر جانے کا وقت ہوگیا، آپ کو شہباز شریف کو کریمنل کہنے کی ہمت کیسے ہوئی ؟  سڑکوں پر آنے کی دھمکیاں کسے دیتے ہیں؟یہ مکافات عمل ہے، آپ بچ نہیں سکتے، دھمکی دیتے ہیں چھوڑوں گا نہیں، خطرناک ہوجاؤں گا، آپ نے تو پہلے ہی عوام کو جینے کے قابل نہیں چھوڑا، اب آپ کا گریبان ہوگا اور عوام کا ہاتھ ہوگا۔ وزیر اعظم کے گزشتہ روز سڑکوں پر آنے سے متعلق بیان پر اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترجمان پاکسان مسلم لیگ نون مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان کی گزشتہ روز کی تقریرایک نالائق،نااہل شخص کی تقریرتھی، وزیراعظم اقتدارکے خوف میں مبتلاہیں، انہیں معلوم ہوچکاوہ نالائق ہیں، انہیںبیساکھیاں دیکر اور آرٹی ایس کوبٹھاکر لایاگیا، یہ کہتے ہیں دفترمیں بیٹھ کرگھٹیاباتیں سنتاہوں، یہ جب بھی بولتے ہیں لوگوں پرتہمت لگاتے ہیں، عوام کوآپ نے روٹی،چینی،دوائی لینے کے قابل نہیں چھوڑا، ساڑھے 3سال عوام کی جیب پرڈاکاڈالاگیا۔ آپ کے انتقام نے ہمارا خوف ختم کر دیا ہے، شہباز شریف کو کریمنل کہنے کی ہمت کیسے ہوئی ؟ جب آپ سڑکوں پر تھے اس وقت وزیراعظم نواز شریف تھے، سڑکوں پر آنے کی دھمکیاں کسے دیتے ہیں؟ فارن فنڈنگ کیس میں طاہر اقبال، محمد رفیق کون ہے ؟ کریمنل آٹا، چینی چوری کرنے والا ہوتا ہے، کریمنل وہ ہوتا ہے جو 1200 ارب کا آٹا کھا جائے، کرسی سے اترے تو کوئی آپ کا نام لینے والا نہیں ہوگا، عمران خان شہباز شریف کے منصوبوں پر تختیاں لگا رہے ہیں۔ آپ نے 26 اکاؤنٹس کھولے، الیکشن کمیشن میں ریکارڈ جمع نہیں کرایا، آپ کے گھر جانے کا وقت آگیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کرسی سے اترے تو کوئی ان کا نام لینے والا نہیں ہوگا۔  مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان کو کرسی جانے کا خوف کیوں ہے ،آپ کے انتقام سے اپوزیشن گزرچکی ہے، مریم اورنگزیب نے کہا کہ ملک کے وزیراعظم پارلیمان کودھمکیاں دیتے ہیں،اداروں اورعوام کودھمکیاں دی جاتی ہیں، سڑکوں پرجائیں گے تو عوام کاہاتھ اورآپ کاگریبان ہوگا، کرسی سے اترے توکوئی آپ کانام لینے والانہیں ہوگا۔