تریسٹھ لاکھ38ہزار219شہریوں کو ویکسین لگائی جاچکی ہے،ڈی ایچ او فیصل آباد

313

فیصل آباد: فیصل آبادکے کوروناویکسی نیشن سنٹرز پراب تک63لاکھ38ہزار219شہریوں اور71ہزار749ہیلتھ ورکرز کو کورونا ویکسین لگائی جاچکی ہے جن میں 39 لاکھ19 ہزار735شہریوں کو ویکسین کی پہلی اور24لاکھ18ہزار484کودوسری خوراک جبکہ38ہزار514ہیلتھ ورکرز کو پہلی اور33ہزار235کو دوسری خوراک لگادی گئی ہے۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی فیصل آباد کے سی ای او ڈاکٹر بلال احمد نے  بتایاکہ محکمہ صحت فیصل آباد کے پاس اسوقت اسٹاک میں پہلی ڈوز کی 2لاکھ29ہزار869اوردوسری ڈوز کی1لاکھ53ہزار246خوراکیں موجود ہیں جبکہ مزید سپلائی بھی آرہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ضلع کے تمام فکسڈ و موبائل ویکسی نیشن سنٹرزپرتیزی سے شہریوں اور ہیلتھ ورکرز کی ویکسی نیشن کا عمل جاری ہے اور ہرسنٹرپر بیٹھنے کے سایہ دار انتظامات،پنکھوں،پینے کے ٹھنڈے پانی،پارکنگ اورٹائلٹس کی سہولت موجود ہے جبکہ ویکسین لگوانے کیلئے آنیوالے مردوں و خواتین کی رہنمائی کیلئے سٹاف ڈیوٹی سر انجام دے رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سنٹرز پر کورونا ایس او پیز پر بھی سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جارہاہے۔انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ جلد از جلد1166 نمبر پر اپنا شناختی کارڈ نمبر سینڈ کرکے اپنی رجسٹریشن کرواکر قریبی سنٹرز سے ویکسین لگوائیں جس کے کوئی سائیڈ ایفیکٹس نہیں تاکہ وہ وائرس سے محفوظ رہ سکیں۔