لاہور (آن لائن) پنجاب اسمبلی مےں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ جھوٹے کیسز میں ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی، کرپٹ ٹولہ عوامی عدالت میں حساب دینے کی تیاری کرے۔ اپنے ایک بیان میں حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ سیاسی انتقام کے تحت
بنائے گئے جھوٹے کیسز میں 4برسوں میں ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہ ہو سکی، عمران نیازی صاحب بتائیں کہ توشہ خانے کا حساب کب قوم کو دیں گے، فارن فنڈنگ کیس میں اسکروٹنی کمیٹی کی چشم کشا رپورٹ پر ان کی زبان گنگ ہو جاتی ہے، ملکی سلامتی دا پر لگانے معیشت کو زندہ درگور کرنے اور عوام کو مہنگائی کی کھائی میں دھکیلنے کا یوم حساب قریب آ گیا ہے، عمران خان اور ان کا نا اہل کرپٹ ٹولہ عوامی عدالت میں حساب دینے کی تیاری پکڑیں۔ انہوںنے کہاکہ لاہور دھماکے کی تحقیقات میں سیف سٹی کیمرہ ناکارہ ہونے کا انکشاف تشویشناک ہے، بارہا اس جانب حکومت کی توجہ دلانے کی کوشش کر چکا ہوں۔ انہوںنے کہاکہ ملکی سلامتی دا پر لگانے معیشت کو زندہ درگور کرنے اور عوام کو مہنگائی کی کھائی میں دھکیلنے کا یوم حساب قریب آ گیا ہے۔ حساب دینے کی تیاری پکڑیں۔