عدالت عظمیٰ نے خورشید شاہ ضمانت کیس کا تحریری فیصلہ جاری کردیا

126

اسلام آباد (صباح نیوز) عدالت عظمیٰ نے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماخورشید شاہ کی ضمانت کے مقدمے میں اپنا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ جسٹس منصور علی شاہ کے تحریر کردہ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ نیب خورشید شاہ اور ان کے خاندان کے افراد کے اثاثوں سے متعلق ٹھوس مواد پیش نہیں کر سکا اور نیب کے پاس بے نامی داروں کی جائیداد خورشید شاہ کی ملکیت ہونے کے شواہد بھی موجود نہیں ہیں، عدالت نے لکھا ہے کہ نیب کی جانب سے محض بے نامی دار ہونے کا الزام لگایا گیا۔