جماعت اسلامی کا کراچی میں مختلف جگہوں پر دھرنا دینے کا سلسلہ جاری

550

کراچی : کالے بلدیاتی قانون کے خلاف احتجاجی دھرنوں  کا  سلسلہ پورے شہر میں پھیلنے لگا، جماعت اسلامی ضلع جنوبی نے ٹاور پر دھرنا دے دیا،جس کی صوبائی اسمبلی سندھ سید عبدالرشید قیادت کررہے ہیں۔

جماعت اسلامی نے کالے بلدیاتی قانون کے خلاف شہر بھر میں دھرنے دینا کا سلسلہ شروع کردیا، امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر آج صرف ٹاور بند کیاہے، دھرنے کے باعث ٹاور سے گزرنے والا ٹریفک بند کردیا گیا ہے، جس کے بعد متبادل راستوں پر  ٹریفک چلایا جارہاہے۔

دھرنے میں شرکا سے خطاب کرتے ہوئے سید عبدالرشید نے کہا کہ اگر سندھ حکومت نے بلدیاتی قانون واپس نہ لیا تو ماری پورروڈ،شاہین کمپلیس،شون چورنگی کلفٹن،ڈی ایچ اے سگنل سمیت اہم سڑکیں بند کردینگے،   سندھ حکومت کو کراچی کو بااختیار بلدیاتی دینا ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ حافظ نعیم الرحمن کےساتھ پورا کراچی منظم ہورہاہے ہر چوک چوراہے سڑک تک احتجاج کا دائرہ وسیع کردیاہے،  جماعت اسلامی کے کارکن ٹاور پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔

رکن صوبائی سندھ اسمبلی  کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت پرامن احتجاج کو  اہمیت نہیں دے رہی، سندھ حکومت کراچی کے شہریوں کے صبر کو نا آزمائے، سندھ حکومت کو شہریوں کے مطالبات ماننا ہوں گے۔ کراچی کو حق دینا ہوگا، دھرنے کے دوران صرف ایمبولینس کو چلنے کی جائے ہوگی،کراچی کے حقوق کی جنگ اب گلی محلوں میں بھی لڑیں گے،سندھ اسمبلی پر بھی دھرنا جاری رہے گا اور ٹاور پر بھی دھرنا ہوگا۔