عمران خان نے نوکری میں توسیع کی درخواست کی، مریم اورنگزیب

111

لاہور (صباح نیوز) مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان نے آج عوام سے گفتگو نہیں بلکہ نوکری میں توسیع کی درخواست کی تھی، جس کی نوکری نوٹس پیریڈ پر چل رہی ہو وہ شہباز شریف کو تو یاد کرے گا۔ وزیراعظم عمران خان کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کا بیان ایک ہارے ہوئے شخص کے جذبات کا اظہار تھا۔