سندھ، لاڑکانہ اور کراچی کسی کا نہیں ، جمیل احمد سومرو

57

لاڑکانہ(نمائندہ جسارت) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول زرداری کے پولیٹیکل سیکرٹری و ممبر سینٹرل ایگزیکیوٹو کمیٹی جمیل احمد سومرو نے پی پی لاڑکانہ کے صدر ایم این اے خورشید احمد جونیجو و دیگر کے ہمراہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں سارے کام سندھ حکومت نے کیے ہیں۔بلاول کے احکامات پر کسان مارچ 2 ڈویژن میں کیا تھا کیونکہ یہ نا اہل ہیں، اس وقت ملک میں کارخانے اور ملیں بند ہو رہے ہیں، اتنی مہنگائی کبھی نہیں دیکھی، بیروزگاری، غربت عروج پر ہے، آج غربت کی وجہ سے لوگ بھوکے سو رہے ہیں ،ہمارا گزارا زراعت پر ہے اس کے باوجود بھی غربت ہے، کمیشن اور نااہلی سے آج زراعت تباہ، چینی، کھاد، آٹے کا بحران ہے، کھاد کا بحران پورے ملک میں ہے، لیکن انہوں نے کسی کے خلاف کوئی قدم نھیں اُٹھایا، پانی کی قلت بھی غیر منصفانہ تقسیم کی وجہ سے ہوئی، پانی دیر سے پہنچا، ہاری کسان کہاں جائیں ، اب کھاد نہیں ملتی، 1670 والی کھاد کی بوری 2800 سے زیادہ میں مل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حماد اظہر، خسرو بختیار ڈیڑھ لاکھ بوریاں سندھ سے کوٹے کے تحت لے گئے اور ہمیں کہتے ہیں سندھ میں ذخیرہ اندوزی ہو رہی ہے، تو پنجاب میں مظاہرے کیوں ہوتے ہیں؟ گندم کا بحران تو ہوگا کیونکہ یہ مہنگی گندم باہر سے منگواتے ہیں، اگر دنیا میں مہنگائی ہے تو وہاں انکم زیادہ ہے، سارے الزام ہم پر لگائے جاتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ عمران خان بتائیں انہوں نے 98 لاکھ روپے ٹیکس کیسے دیا؟ کہتے ہیں زمین بیچ دی ،جو جھوٹ ہے، سندھ لاڑکانہ اور کراچی اگر کسی کا نہیں تو تمہارا بھی نہیں، 27 فروری کو اسلام آباد کی طرف مارچ ہو گا، چیئرمین نے کسانوں، مزدوروں اور عوام سے اپیل ہے ناجائز حکومت سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لیے ہمارا ساتھ دیں۔