سکھر: تعلیمی کے فروغ کیلیے لائبریری قائم کرنے کا فیصلہ

102

سکھر(نمائندہ جسارت) تعلیمی ماحول میں مثبت فروغ کے لیے صوبھودیرو اور فیض گنج میں لائبریری قائم کرنے کا فیصلہ، ضلع میں ترجیحی بنیادوں پر زبوں حال اسکولوں کی فوری مرمت اور تعمیرات کے لیے منصوبہ بندی کے تحت کام کیا جائے گا۔ اسکولوں میں شادی اور دیگر تقریبات کے خلاف فوری ایکشن کیا جائے گا۔ ڈسٹرکٹ ریفارم اوور سائٹ کمیٹی کا اہم اجلاس ڈپٹی کمشنر خیرپور راجا طارق چانڈیو کی زیر صدارت ڈی سی آفس کے دربار ہال میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں اے ڈی سی ٹو محمد اقبال جنڈران، اسسٹنٹ کمشنرز،چیف مانیٹرنگ آفیسرغلام علی طارق، ڈی او ایجوکیشن فیض علی جسکانی، ٹی او عبداللہ جانوری سمیت ٹی ای اوز نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر خیرپور راجا طارق چانڈیو نے کہا کہ بنا کسی سبب مسلسل غیر حاضر رہنے والے اساتذہ کو معاف نہیں کیا جائے گا تعلیمی ماحول کو بہتر بنانے کے لیے ہر سطح پر اقدامات پر عمل درآمد کرنا انتظامیہ اور محکمہ تعلیم کے فرائض میں شامل ہے۔ انہوں نے چیف مانیٹرنگ آفیسر کو ہدایت دی کہ بنا کسی سبب کے غیر حاضر رہنے والے اساتذہ کی رپورٹ محکمہ تعلیم کے افسران کو بہم فراہم کیا جائے۔ انہوں نے اسسٹنٹ کمشنر ز کو ہدایت دی کہ تعلقہ سطح پر اچانک اسکولوں کے دورے کرکے رپورٹ فراہم کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی ماحول کو مزید بہتر بنانے کے سلسلے میں فیض گنج اور صوبھو دیرو میں لائبریریاں قائم کرنے کے لیے منصوبہ بندی کی جائے گی۔