اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر برائے ترقی و منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ نواز شریف کو ملک سے باہر بھیجنے کا فیصلہ 100فیصد عمران خان کا تھا‘ یہ معاملہ پہلے کابینہ میں ڈسکس ہوا تھا جس میں سب کی رائے مختلف تھی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اسد عمر کا کہنا تھا کہ میں خود اس کمرے میں بیٹھا تھا جہاں یہ فیصلہ ہوا کہ نواز شریف کو باہر بھیجنا ہے‘ عمران خان نے خود کبھی نہیں کہا کہ نواز شریف کو باہر بھیجنے کا فیصلہ ان کا نہیں تھا‘ اس معاملے پر جس وقت بحث ہوئی اس وقت کمرے میں 6 سے 8 لو گ بیٹھے ہوئے تھے جن میں پی ٹی آئی کی سینئر قیادت بھی موجود تھی اور ان کو باہر بھیجنے کے معاملے پر سب کی رائے مختلف تھی۔ عمران خان کا کہنا ہے کہ جن میڈیکل رپورٹس کی بنیاد پر فیصلہ کیا گیا وہ جھوٹی ثابت ہوئیں۔