کوئٹہ(اے پی پی)منگچر کے بدرنگ ایریا ڈویژنل کمپلیکس کے قریب کوچ اور کار میں تصادم کے نتیجے میں کار میں سوار 2خواتین اور2بچوں سمیت 5افراد جاں بحق ہوگئے ۔یش لیویز ذرائع کے مطابق حادثہ پھسلن کی وجہ سے پیش آیااور حادثے کے بعد کوچ ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ انتظامیہ نے نعشیں مقا می اسپتال منتقل کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اور لیویز کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا۔