کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان ہاکی فیڈریشن کی زیرنگرانی آل پاکستان کمشنر گوجرانوالا گولڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ 12 تا 20 فروری منعقد ہوگا،ٹیکنیکل آفیشلز کا تقرر پاکستان ہاکی فیڈریشن کرے گی، ایونٹ میں 10 صوبائی و ڈپارٹمنٹل ٹیمیں شریک ہونگی ۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن نے پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن کو ایونٹ کے انتظامات کی ہدایات جاری کرنے کے ساتھ ساتھ 10 صوبائی و ڈپارٹمنٹل ٹیموں کو ایونٹ میں شرکت کے دعوت نامے بھجوا دیے ہیں۔ ایونٹ کو انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن اور پاکستان ہاکی فیڈریشن کے اصول و ضوابط کے مطابق منعقد کروانے کیلیے پاکستان ہاکی فیدریشن کی جانب سے ٹیکنیکل آفیشلز اور امپائرز پینل کا تقرر کیا جائے گا۔ آل پاکستان کمشنر گوجرانوالا گولڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں پنجاب کی 2 ٹیمیں ، کے پی کے، سندھ ، بلوچستان ،آرمی ، پی اے ایف، نیوی، واپڈا اور ماڑی پیٹرولیم کی ٹیمیں شرکت کرینگی۔ایونٹ پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن کے زیراہتمام منعقد ہوگا ۔