گوادر: وزیراعظم عمران خان کو عمان اورگوادر / کراچی کے درمیان فیری سروس شروع کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ پاک ،عمان کاروباری وفد نے بتایاکہ عمان کے ذریعے سعودی عرب اور دیگر ممالک تک رسائی نسبتاً آسان ہے اور وقت بھی کم خرچ ہوتا ہے،عمان پاکستان کے لیے خلیج، افریقہ اور دیگر علاقائی منڈیوں تک جبکہ پاکستان عمان کے لیے وسطی ایشیا، چین اور دیگر منڈیوں تک رسائی کیلئے گیٹ وے ہے۔