انسداد دہشت گردی عدالت میں شہید ڈاکٹر خالد محمود سومرو قتل کیس کی سماعت  12 فروری تک ملتوی  

509

سکھر: انسداد دہشت گردی عدالت میں شہید ڈاکٹر خالد محمود سومرو قتل کیس کی سماعت ملزمان فریق کے وکلا درخواست پر 12 فروری تک  ملتوی کردی گئی،سکھر۔ ہفتے کو عدالت سے انصاف کی امید ہے، مولانا ناصر محمود سومروکی میڈیا سے گفتگوکی۔

جمعیت علماء اسلام کے شہید علامہ ڈاکٹر خالد محمود سومرو قتل کیس کی سماعت  اے ٹی سی کورٹ کے جج سید شکیل حیدر شاہ کے ہوئی، سماعت کے دوران عدالت میں فریادی فریق کے مولانا ناصر محمود سومرو، وکیل اطہر عباس سولنگی، سید حماد اللہ شاہ، مولانا محمد صالح انڈھڑ، حافظ عبدالحمید مہر، طارق سومرو و دیگر پیش ہوئے۔

عدالت میں سرکاری گواہان پولیس اہلکاروں کے بیان ریکارڈ نہ ہو سکے،  ملزمان فریق کے وکیل نے عدالت میں بیماری کی درخواست دی کہ مہلت دی جائے، ملزمان فریق کے وکلا کی بیماری کی درخواست پر سرکاری گواہان کے بیان ریکارڈ بھی نہ ہو سکے جس پر عدالت نے جے یو آئی رہنما سابق سینیٹر علامہ ڈاکٹر خالد محمود سومرو قتل کیس کی سماعت 12 فروری تک ملتوی کردی۔

واضع رہے کہ  8 سال قبل جے یو آئی رہنما علامہ ڈاکٹر خالد محمود سومرو کو سکھر میں فائرنگ کرکے شہید کیا گیا تھااور انسداد دہشت گردی عدالت انسائیڈ سینٹرل جیل سکھر میں َکیس زیر سماعت ہے سماعت کے بعد مولانا ناصر محمود سومرو، جے یو آئی ضلع سکھر کے سیکریٹری مولانا محمد صالح انڈھڑ و دیگر نے میڈیا سے گفتگو کرتے کہا ہے کہ ہمیں  عدالت سے انصاف کی امید ہے۔