لاہور: سٹی پولیس کا علاقوں میں سرچ آپریشن

265

لاہور: صوبائی دارالحکومت لاہور میں امن و امان برقرار رکھنے کے لئے ہفتے کے روز لاہور سٹی پولیس کی جانب سے علاقے میں ایک سرچ آپریشن کیا گیا۔

سرچ آپریشن کا مقصد علاقے کے لوگوں میں احساس تحفظ پیدا کرنا تھا۔ سرچ آپریشن میں شامل پولیس کی بھاری نفری نے اعلیٰ پولیس حکام کی سربراہی میں بھاٹی گیٹ، گامے شاہ سمیت گرد و نواح کے علاقوں میں مشکوک افراد کو چیک کیا اور انہیں شناخت نامہ ظاہر کرنے کے بعد جانے کی اجازت دی جاتی رہی۔

یہ بھی بتایا گیا ہے کہ جمعہ کے روز سانحہ انار کلی کے بعد لاہور پولیس نے شہر کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر بھی سکیورٹی سخت کردی ہے۔ جہاں شہر میں داخل ہونے والے اور شہر سے باہر جانے والے لوگوں اور ان کی گاڑیوں کی سخت چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے۔