اسلام آباد: ملکی تاریخ میں سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج جسٹس عائشہ ملک کل ( پیر) کے روز حلف اٹھائیں گی، چیف جسٹس گلزاراحمد جسٹس عائشہ ملک سے عہدے کا حلف لیں گے۔
ملکی تاریخ میں سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج جسٹس عائشہ ملک کی حلف برادری تقریب سپریم کورٹ بلڈنگ کے ہال میں صبح 9 بجے ہوگی۔ چیف جسٹس گلزاراحمدجسٹس عائشہ ملک سے عہدے کا حلف لیں گے۔
تقریب میں سپریم کورٹ کے تمام ججزصاحبان سمیت دیگر شرکت کریں گے۔ اٹارنی جنرل،ایڈیشنل اٹارنی جنرل،ایڈووکیٹ جنرل ، صدرسپریم کورٹ بار اورسینئروکلا ء کو دعوت نامے ارسال کردیئے گئے ہیں۔