جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کل کراچی پہنچیں گے 

444

امیرجماعت اسلامی مولانا سراج الحق کل(اتوارکو)سندھ کے دوروزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے، صوبائی اعلامیہ کے مطابق وہ دیگر تنظیمی مصروفیات کے علاوہ 23جنوری کو شہداد پور میں احباب جمعیت سندھ کے تحت منعقدہ سندھ کنونشن سے خطاب اور 24جنوری کو قباء آڈیٹوریم میں سندھ بھر کے ضلعی امراء کے اجلاس سے خطاب کریں گے۔ صوبائی امیر محمد حسین محنتی، جنرل سیکریٹری کاشف سعید شیخ ودیگر ذمہ داران بھی ان کے ہمراہ ہونگے۔