مستونگ 3 مختلف ٹریفک حادثے میں 5جاں بحق،5افراد شدید زخمی

317

کوئٹہ: منگچر خوفناک ٹریفک حادثہ کوچ کی تصادم سے گاڑی میں سوار دو خواتین دو بچوں سمیت پانچ افراد جان بحق حادثہ پھسلن کی وجہ سے پیش آیا ۔

منگچر کے بدرنگ ڈویڑنل کمپلیکس ایریا میں کوچ اور ٹوڈی میں تصادم ٹوڈی میں سوار پانچ افراد موقع پر جان بحق لیویز ذرائع کے مطابق منگچر کے بدرنگ ایریا ڈویڑنل کمپلیکس کے قریب کوچ اور کار میں تصادم جس کے باعث کار میں سوار سید فرید اللہ ولد سید عبدالواسع قوم سید سکنہ حرمزئی پشین اور اس کے ساتھ سوار دو خواتین اور دوبچے موقع پر جان بحق ہوگئے کوچ ڈرائیور موقع سے فرار ہوگئے انتظامیہ نے نعشیں ہسپتال منتقل کردیے.

دریں اثناء منگچر سورو کے مقام پر ایک تیسرا ٹریفک حادثہ ٹریلر اور وین میں برف پھسلن کی وجہ سے تصادم جس کے نتیجے میں وین میں سوار دو افراد زخمی ہوگئے جنہیں منگچر لیویز نے ریسکیو کرکے ہسپتال منتقل کردیا گیا مزید تفتیش مقامی انتظامیہ کررہی ہے۔اس کے علاوہ قومی شاہراہ پر شمس آباد کراس ،نواب ہوٹل کے قریب آلٹو کار گاڑی روڈ کنارے کڑی ٹرالر سے ٹکرا گیا۔حادثے میں تین افراد زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو فوری طور پر شہید نواب غوث بخش رئیسانی ہسپتال منتقل کردیاگیا۔جہاں پر انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے،آلٹو کار گاڑی مستونگ سے کوئٹہ جارہاتھا۔