صدارتی نظام گڈی گڈے کا کھیل نہیں،راجہ پرویز اشرف

133

لاہور (آن لائن) پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ صدارتی نظام کے شوشے چھوڑنے والے یاد رکھیںیہ گڈی گڈے کا کھیل نہیں، کسانوں باہر نہ نکلے تو تاریخ معاف نہیں کرے گی، کسانوں سے اظہار یکجہتی کے لیے اوکاڑہ اور لاڑکانہ میں پر امن ٹرالی مارچ کر رہے ہیں، 24جنوری کو کسانوں کے ساتھ ملک گیر احتجاج ہوگا، کسان کے
لیے باہر نہ نکلے تو تاریخ معاف نہیں کرے گی ۔ ٹرالی مارچ میں شرکت سے قبل ماڈل ٹاﺅن سیکرٹریٹ میں جنرل سیکرٹری حسن مرتضیٰ اور سیکرٹری اطلاعات شہزاد سعید چیمہ کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ پیپلز پارٹی اپنے منشور کے مطابق کاشتکار کا با عزت روزگار چاہتی ہے، بھارتی کاشتکار کے احتجاج پر ہم خوش ہوتے ہیں اپنے کسان کو تشدد کا نشانہ بناتے ہیں،تمام مکاتب فکر کو کسانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ جنگ و امن میں صرف کاشتکار نے فوڈ سیکورٹی دی، کسان کے ساتھ اظہار یکجہتی پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی ہے،ان کے ہر مطالبے کو ہم جائز سمجھتے ہیں،انہیں سستی کھاد،بیج بجلی،ڈیزل اور پانی فراہم کرنا حکومت کی ذمے داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی کوئی زرعی پالیسی نہیں،دکاندار،کارخانہ دار تک سراپا احتجاج ہے، حکومت فوری کسانوں کے مطالبات فوری تسلیم کرے۔ کسان کو ان پٹس فوری فراہم کی جائیں، کاشتکار کو اس کی محنت کا با عزت ثمر دیا جاے۔